ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ ، آسٹریلیا میچ کا ٹکٹ بلیک میں 12 ہزار پاؤنڈ میں فروخت

ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ ، آسٹریلیا میچ کا ٹکٹ بلیک میں 12 ہزار پاؤنڈ میں فروخت
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لندن :کرکٹ ورلڈ کپ 2019 شروع ہونے میں قریب 5 ماہ باقی ہیں۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیموں کی کارکردگی گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھے اور اس کیلئے ٹکٹ کا ہونا ضروری ہے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا تاہم روایتی حریفوں کے درمیان میچز کی ٹکٹیں بلیک میں بھی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ انتظامیہ بلیک میں ٹکٹ بیچنےوالی ویب سائٹ کیخلاف حرکت میں آگئی۔

منتظمین کا بلیک میں ٹکٹ بیچنے والوں کیخلاف ایکشن لینےپر غور کیا جارہا ہے کیونکہ آسٹریلیا میچ کا 150 پاؤنڈز کے ٹکٹ کی ’’بلیک‘‘میں قیمت 12 ہزار پاؤنڈز جبکہ پاک بھارت میچ کا 150 پاؤنڈز والا ٹکٹ ‘‘بلیک‘‘میں 3800 پاؤنڈز میں آن لائن دستیاب ہے جس پر انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ٹکٹ ‘‘ری سیل‘‘ کرنا جرم نہیں مگر ‘‘بلیک‘‘قیمت قبول نہیں۔