رات کے وقت گہری نیند دل کے عارضے سے بچاو میں انتہائی مفید ہے :نئی تحقیق

رات کے وقت گہری نیند دل کے عارضے سے بچاو میں انتہائی مفید ہے :نئی تحقیق
کیپشن: image by facebook

میڈرڈ : طبی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق رات کے وقت گہری نیند انسان کو ہارٹ اٹیک سے بچائو میں مفید کردار ادا کر سکتی ہے ، نیند دل کی دھڑکن کو بحال رکھنے میں موثر کردار ادا کرتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈرڈ سپین میں کی جانے والی حالیہ تحقیق کے مطابق رات کے وقت گہری نیند دل کے دورے سمیت دیگر بیماریوں سے بچاو میں مفید کردار ادا کرتی ہے ۔

سینئر مصنف ڈاکٹر جوز اورڈوس نے بتایا کہ ہم بہت سے ایسے مریضوں پر مشاہدات کا جائزہ لے چکے ہیں جوکہ نیند کی کمی کی وجہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہوئے ہیں ، رات کے وقت گہری نیند انسانی صحت کے لیے موثر ثابت ہوتی ہے ۔