پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی، شائقین کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 24، 25اور 27جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی، جبکہ پہلا ٹیسٹ 7سے 11فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے ان میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا ماضی کا طریقہ کار اپنایا جائے گا ، شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹ بھی خرید سکیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پہلے سے ہی کم نرخ والے ٹکٹوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے مقابلے میں مہنگے انکلوژرز کی ٹکٹوں میں 500روپے سے ایک ہزار روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیسٹ میچ کے دوران ٹکٹس 50اور 100روپے میں دستیاب ہوں گے، لاہور میں موسم کے باعث ٹی ٹوئنٹی میچز سہہ پہر میں کھیلے جائیں گے، میچ کا ٹاس 2 جبکہ میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔