حکومت کا آئندہ ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر نے کا فیصلہ

حکومت کا آئندہ ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر نے کا فیصلہ

لاہور:حکومت کا آئندہ ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر نے کا فیصلہ 'حکومت کا 1سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے صارفین پر405ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے اور تحر یک انصاف کی حکومت کے دورمیں سر کلر ڈیٹ میں 565ارب روپے کا اضافہ کا انکشاف ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ حکومت بجلی کی قیمت میں 30پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کرنے جا رہی ہے بجلی کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران یہ پانچویں بار اضافہ کیا جائے گا .

پاور ڈویژن کے ترجمان نے گردشی قرضوں میں 565ارب روپے کے اضافے کی تصدیق کر دی ہے اور حکومتی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سال میں گردشی قرضے اس لیے بڑھے کہ اس سال میں ان قرضوں میں کمی کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے، جن کے نتائج آگے چل کر سامنے آئیں گے۔