آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی

آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی

لاہور:آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں چھ روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج سے کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے۔

واضح رہے کہ ایک سال میں آٹے کی قیمت میں چوتھی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔