حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمربڑھادی

حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمربڑھادی

صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حدعمر 60 سال سے بڑھا کر63 سال کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے 

طابق خیبرپختونخوا میں ہر سال ریٹائرڈملازمین کو پینشن کی مدمیں 70ارب روپے ادا کیے جاتے ہیں تاہم مدت ملازمت میں اضافے سے حکومت نے تین سالوں میں 54 ارب کی بچت کا منصوبہ بنا لیاہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال 5 ہزارکے قریب ملازمین ریٹائرڈہوکر پینشن وصول کرتے ہیں،جس کیلئے گزشتہ سال 50 ارب جبکہ رواں سال اخراجات 70 ارب پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ 30 فیصدسے کم ہوکر 15 فیصد کی خطرناک شرح پر پہنچ گیا۔