ہواوے نے کویت میں فائیو جی سمارٹ فون متعارت کر ادیا

ہواوے نے کویت میں فائیو جی سمارٹ فون متعارت کر ادیا

کویت سٹی : جدید سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ” ہواوے “ نے کویت میں فائیو جی فون متعارت کر ادیا۔

چین کے قومی خبر رساں ادارے کے مطابق ہواوے میٹ 30 پرو فائیو جی موبائل کی لانچنگ تقریب کویت کے بڑے شاپنگ مال فروانیہ گورنوریٹ کے ہواوے سٹور میں ہوئی جس میں خریداروں اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اس موقع پر ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کویت کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر محمد اویس شیخ نے بتایا کہ یہ پہلا ڈوئل موڈ فون ہوگا جس میں کیرن 990 فائیو جی چپ بھی لگی ہو گی۔

مزید برآں صارفین اس سے ویڈیو گرافی بھی کر سکیں گے جبکہ سمارٹ فون کی 4500 ایم اے ایچ بیٹری مسلسل دو دن چل سکے گی۔ صارفین نے موبائل کی کارکردگی کو پسند کیا ۔

معروف بلاگر ماہا السعید نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موبائل نہایت عمدہ خصوصیات اور شاندار کارکردگی رکھتا ہے ، اس کا کیمرہ اور بیٹری بھرپور اور درست نتائج دے رہے ہیں۔

انہوں نے اس کے چارجر کی رفتارکو بھی قابل تعریف قرار دیا۔ خاتون رعنا کفران کا کہنا تھا کہ موبائل کا کیمرہ صارف کی رازداری کو تحفظ دیتا ہے۔ یہ موبائل 23 جنوری سے کویت میں دستیاب ہو گا۔