کیون پیٹرسن بھی پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے

کیون پیٹرسن بھی پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے سلیکشن کمیٹی کو ’بے وقوف‘ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن نے کہا کہ ابھی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کا منتخب سکواڈ دیکھا ہے، کوئی دنیا میں ایسی انہونی کیسے کرسکتا ہے کہ اوپنر کا انتخاب نہ کرے، احمد شہزاد کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا ریکارڈ قومی ٹیم میں ان پر ترجیح پانے والے کھلاڑی سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔