چین نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

چین نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

بیجنگ:  چین نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا، چین نے واضع کر دیا کہ مسئلہ کشمیر پر  اس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے سوالوں پر چینی وزارت کے ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے مسئلے  پر چین کی پوزیشن واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہئے ۔

ترجمان نے کہا کہ چین سلامتی کونسل کی قرارد ادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے ، سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں تنازع کشمیر کا مفصل جائزہ لیا گیا ہے اور سلامتی کونسل ارکان کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش ہے۔