بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی

  بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی

راجکوٹ:  بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔


ساﺅراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 96 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں روہت شرما نے 42، ویرات کوہلی نے 78، شریاس ائیر نے 7، لوکیش راہول نے 80، منیش پانڈے نے 2 اکور رویندرا جدیجہ نے 20 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 50 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کین رچرڈسن نے 10 اوورز میں 73 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم 49.1 اوورز میں 304 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ سٹیو سمتھ نے سب سے زیادہ 97 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر نے 15، ایرون فنچ نے 33، مارنوس لابوشین نے 46، ایلکس کیری نے 18، ایشٹن ٹرنر نے 13، ایشٹن اگر نے 25، مچل سٹارک نے 6، کین رچرڈسن نے 24 اور ایڈم زامپا نے 6 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 77 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نودیپ سائنی، رویندرا جدیجہ اور کلدیپ یادیو نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمرا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔