صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

Earthquake tremors in different cities of Khyber Pakhtunkhwa, fear and panic among the people
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ اس کی گہرائی 198 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں مالاکنڈ، نوشہرہ مہمند، شبقدر اور گردونواح میں محسوس کئے گئے۔ قدرتی آفت میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذہن میں رہے کہ ہماری زمین کی یوریشین، انڈین اور اریبئین تہوں سے بنی ہے۔ جب ہماری زمین کے اندر ٹمریچر یا حرارت جمع ہوتی رہتی ہے تو اس سے یہ تینوں تہیں سرکتی ہیں اسی سے ہماری زمین میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے جسے زلزلے کا نام دیا جاتا ہے۔ تاریخ کے مختلف مواقعوں پر آنے والی اس قدرتی آفت سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا کے جو علاقے ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں وہاں زلزلے آنے کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ اگر کسی علاقے میں زلزلہ آ جائے تو اس بات کا قومی امکان ہوتا ہے کہ وہاں دوبارہ زلزلہ آ جائے۔ 

ماہرین ارضیات کے مطابق پاکستان زلزلوں کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں سب سے خطرناک ملک ہے۔ اس کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر موجود ہے، اس کی وجہ سے یہاں کسی بھی وقت زلزلہ آ سکتا ہے۔

صرف وسطی پنجاب بالائی سندھ کے علاقے زلزلے کے خطرے سے محفوط ہیں کیونکہ یہ پاکستان میں صرف یہی علاقے ہیں جو فالٹ لائنز پر موجود نہیں ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کا دو تہائی علاقہ زلزلوں کی زد میں ہے۔