جمہوریت کی گاڑی چلانے کے لئےاحتساب کا عمل بہت ضروری ہے، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

جمہوریت کی گاڑی چلانے کے لئےاحتساب کا عمل بہت ضروری ہے، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
سورس: File photo

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے ۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں ایک تقریب میں شریک تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا اقامہ اور کروڑوں روپے کے اکاؤنٹ سامنے آچکے ہیں  اور ان کو اس پر حکام کو مطمئن کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی کو چلانے کے لئےاحتساب کا عمل بہت ضروری ہے ۔ 

  عمران خان پر گرجنے والوں کی چیخیں انہیں فائدہ نہیں پہنچائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کچھ گھریلو ملازمین آج سیالکوٹ میں گفتگو کررہے تھے اور خواجہ آصف کی معصومیت کی گواہیاں بھی دے رہے تھے ۔