لاہور ، حکومتیں اور بسیں دھکوں سے نہیں چلتیں ، مریم اورنگزیب

لاہور ، حکومتیں اور بسیں دھکوں سے نہیں چلتیں ، مریم اورنگزیب
سورس: سکرین شارٹ

لاہور،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتیں اور بسیں دھکوں سے نہیں چلتیں۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ پر اعتراف جرم کرلیا ہے ۔ الیکشن کمشن کے سامنے احتجاج کیس میں پیش رفت کے لئے ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انیس جنوری کو الیکشن کمشن سے فیصلہ لے کر ہی آئیں گے ۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ نالائق ٹولہ گھر جانے والا ہے۔ اکتیس جنوری کو سلیکٹد کے استعفے کی ڈیڈ لائن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف ریلی میں شرکت کریں گی ۔ مولانا فضل الرحمان پر دباؤ ڈالا نہیں جا سکتا ۔