حکومت کی مزید چینی درآمد کرنے کی تیاریاں

حکومت کی مزید چینی درآمد کرنے کی تیاریاں
سورس: File photo

لاہور،حکومت نے مزید چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہرکا کہنا ہے کہ وزرات صعنت وپیدوار نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کو بھجوادی ہے،  سمری اقتصادی رابط کمیٹی کےاجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمارکے مطابق رواں سال ملکی سطح پرچینی کی زائد پیداوار متوقع ہے، چینی کےکیری اوور ذخائرکم ہیں، اس لیے ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان(ٹی سی پی) صوبوں کی مشاورت کے بعد قبل ازوقت چینی درآمدکرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہصوبوں کو ہدایت کی جائےگی کہ درآمدی چینی کنٹرول ریٹ پر پرچون سطح پر فراہم کریں،صوبوں کو درآمدی چینی پر سبسڈی دینے کی سفارش بھی کی جائے گی۔