حکومت اپوزیشن کی تنقید کو چھوڑے ،عوامی ریلیف پر توجہ دے ، سابق وزیراعظم

حکومت اپوزیشن کی تنقید کو چھوڑے ،عوامی ریلیف پر توجہ دے ، سابق وزیراعظم
سورس: File photo

لاہور، مسلم لیگ ق  کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا تو کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے حکومت عوامی ریلیف کے منصوبوں کو ترجیح دے ۔ 

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت سے لاہور میں وفاقی وزیرنارکوٹیکس کنٹرول اعجاز شاہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے  باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا تو کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ تنقید پر وقت ضائع کرنے کی بجائے عوام کی ریلیف کے لئے منصوبوں پر عملدرآمد کرے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ عام آدمی کے حالات اچھے ہوں ۔  

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کچھ عرصے کے لئے میگا پراجیکٹس روک کر عام آدمی کو خوشحال بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملکی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانے کے  لئے کوشاں ہیں ۔

 اس موقع پر اعجاز شاہ نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔