اسلام آباد، بھارت پاکستان کے قیام امن کی کوششوں کو نظرانداز کررہا ہے، سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد، بھارت پاکستان کے قیام امن کی کوششوں کو نظرانداز کررہا ہے، سربراہ پاک فضائیہ
سورس: File photo

اسلام آباد، پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل مجاہد انورخان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو مسلسل نظرانداز کررہا ہے ۔ 

اپنے دورہ ترکی کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے اے ایس ایس اے ایم کے بورڈاراکین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارت پاکستان کے خلاف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ۔ افغانستان میں پراکسیز کو بھارت کا تعاون حاصل ہے ۔ 

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اور کشمیریوں کی حالت زار کو عالمی برادری کےلیے بڑا سوالیہ نشان قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی دو ملک،ایک قوم ہیں۔ دور حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے دفاعی تعاون کو مستحکم بنانا ہو گا۔ایئرچیف مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات اور چیلنجز بھی ایک ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔