آئس کریم میں کورونا وائرس کے اثرات کا انکشاف

آئس کریم میں کورونا وائرس کے اثرات کا انکشاف
سورس: File photo

لاہور، ہوشیار ۔۔۔ خبردار۔۔۔ آئس کریم نہیں کھانی اس میں کورونا وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں ۔ شمالی چین میں آئس کریم کے نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں وبائی امور کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آئسکریم تیار کرنے والی کمپنی نے جو خام مال استعمال کیا تھا اس میں نیوزی لینڈ سے درآمد شدہ دودھ پاؤڈر اور یوکرین سے درآمد کیا جانے والا دہی پاؤڈر شامل تھا۔ حکام نے کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تیار شدہ تمام آئسکریم ضبط کرکے سیل کردی ہیں اور کمپنی میں کام کرنے والے کارکنان کے بھی کووڈ 19 ٹیسٹوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔