الیکشن کمیشن نے 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی

 الیکشن کمیشن نے 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی
کیپشن: الیکشن کمیشن نے 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔ 

مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے جن میں 3 سینیٹرز ، 36 اراکین قومی اسمبلی، 69 اراکین پنجاب اسمبلی، 14 اراکین سندھ اسمبلی، 21 خیبرپختونخواہ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے 7 اراکین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں مسلم لیگ ن کے مصدق ملک سمیت 3 سینیٹرز، وفاقی وزراء فواد چوہدری، نور الحق قادری، حماد اظہر، شفقت محمود، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزراء مملکت فرخ حبیب اور شبیر علی قریشی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے جن اراکین کی رکنیت معطل کی ان میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، فردوس شمیم نقوی، علی گوہر خان، صداقت عباسی، راجا ریاض، خالد مقبول صدیقی، یار محمد رند، میر سکندر علی، سردار اویس احمد خان لغاری، سمیع اللہ چوہدری، سلمان نعیم اور سبطین خان نیازی بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رکنیت معطل ہونے والے اراکین اسمبلی کاروائی اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔