بلدیاتی انتخابات :ہماری تیاری نہیں تھی، عمران خان کی پاپولیرٹی پر انحصار تھا لیکن لوگوں نے ووٹ نہیں دیے: عمران اسماعیل کا اعتراف 

بلدیاتی انتخابات :ہماری تیاری نہیں تھی، عمران خان کی پاپولیرٹی پر انحصار تھا لیکن لوگوں نے ووٹ نہیں دیے: عمران اسماعیل کا اعتراف 
سورس: File

کراچی : سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ہماری تنظیمی کوتاہیاں، کمزوریاں تھیں۔ صرف عمران خان کی پاپولیریٹی پر انحصار کیا لیکن لوگوں نے ووٹ نہیں دیے۔ جماعت اسلامی کی تیاری ہم سے کہیں بہتر تھی۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے اپنی منزل کا تعین کرلیا ہے اور وہ عام انتخابات ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی میں واپسی اسی منزل کے حصول کے لیے ہے۔ ہمارے تمام اقدامات انتخابات کروانے کیلئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی مقبولیت نہیں ہے وہ دھاندلی کرکے جیتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں واپسی صرف اور صرف راجہ ریاض کا راستہ روکنے کے لیے ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ پی ڈی ایم راجہ ریاض سے مل کر اپنا نگران سیٹ لے آئے گی اور ہمیں نقصان ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں