2018 ء میں پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے انتخابات جیتی، عمران خان کے دور میں پنجاب میں جتنی کرپشن ہوئی زندگی میں اتنی کرپشن کبھی نہیں دیکھی: چودھری سرور

2018 ء میں پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے انتخابات جیتی، عمران خان کے دور میں پنجاب میں جتنی کرپشن ہوئی زندگی میں اتنی کرپشن کبھی نہیں دیکھی: چودھری سرور
سورس: File

لاہور : سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے عمران خان کے بارے میں مزید انکشافات کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بات  درست ہے کہ2018  کے انتخابات میں پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کی مدد سے جیتی تھی اور عمران خان بھی اسی وجہ سے وزیر اعظم بنے تھے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے چودھری سرور نے کہا کہ ایمانداری سے کہتا ہوں کہ گزشتہ چار سال میں جتنی کرپشن اور لوٹ مار پنجاب میں ہوئی ہے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی۔ صرف میں نہیں پوری پارٹی عمران خان کو بتا رہی تھی کہ پنجاب میں کیا لوٹ مار ہو رہی ہے لیکن عمران خان نے ہماری نہیں مانی۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور پنجاب میں دیگر لوگوں کی کرپشن چرچے زبان زدعام تھے۔ نہ صرف وزرا بلکہ اسٹبلشمنٹ نے بھی عمران خان کو یہ سب کچھ بتایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف مقدر کے سکندر ہیں۔ جب بھی وہ نیچے جاتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ دوبارہ سے اوپر آجاتے ہیں۔ اگر تحریک عدم اعتماد نہ آتی تو پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوچکا ہوتا لیکن تحریک عدم اعتماد آنے سے عمران خان دوبارہ زندہ ہوگئے۔ 

مصنف کے بارے میں