میرے خلاف مقدمہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے کہنے پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر مصدق عباسی نے بنوایا: کیپٹن صفدر 

میرے خلاف مقدمہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے کہنے پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر مصدق عباسی نے بنوایا: کیپٹن صفدر 
سورس: File

لاہور : لاہور کی عدالت نے  مریم نواز کے شوہر کپٹین ریٹائرڈ صفدر کیخلاف   انتشار انگیز تقاریر کرنے کے  کیس میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کی بطور گواہ  طلبی کی درخواست پر پراسکیوشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

ضلع کچہری میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمے پر سماعت ہوئی تو کپٹین ر صفدر نے  سیکٹر کمانڈر پنجاب اور لاہور کے انچار ج  بریگیڈئیر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست دے دی۔

 کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض  حمید کے کہنے پر بریگیڈئیر مصدق عباسی نے  میرے خلاف قانون کے برعکس مقدمہ درج کرایا اور قانون کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔میں نے آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے قانون کے بارے میں بتایا تو مجھ پر مقدمہ کردیا گیا حالانکہ جو میں نے کہا وہی بات جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بھی اپنے فیصلے میں لکھی ہے۔عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مقدمے پر کارروائی 17 فروری تک ملتوی کردی۔

 سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ وہ آئین  کی جنگ لڑ رہے جس نے انہیں حقوق دیئے۔ اُس شخص کو مائنس ہونا پڑے گا جسے عوام مسترد کر دے۔

مصنف کے بارے میں