ناصر محمود کھوسہ کے بعد احسن بھون نے بھی نگران وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت کرلی

ناصر محمود کھوسہ کے بعد احسن بھون نے بھی نگران وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت کرلی
سورس: File

لاہور : ناصر محمود کھوسہ کے بعد احسن بھون نے بھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرلی ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے ٹویٹ کیا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے  ن  لیگ  میں احسن بھون کے نام پر اتفاق ہوا لیکن سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون  نے نگران وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی۔

  احسن بھون نے وکلا سیاست کی ذمہ داریوں کے باعث  معذرت کی ۔ واضح رہے کہ ناصر محمود کھوسہ بھی نگران وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت کرچکے ہیں ان کا نام چودھری پرویز الہٰی نے تجویز کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں