ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر 4فروری کو تھائی باکسر کےخلاف اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر 4فروری کو تھائی باکسر کےخلاف اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے

اسلام آباد :(شاکر عباسی )ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 10 ویں انٹر نیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا ، 4فروری کو دبئی میں تھائی باکسر کے خلاف اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے ۔

  
قومی باکسنگ ہیرو عثمان وزیر  کا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ سے ہوگا،عثمان وزیر اس سے قبل بھی تھائی حریف سے فائٹ کر چکے ہیں ،ایشین ٹائٹل فائٹ میں تھائی باکسر عثمان وزیر کے خلاف تیسرے راونڈ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے،اس بار تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ نے عثمان وزیر کو چیلنج کیا ہے ،عثمان وزیر نے اپنی یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ  فائٹ کی تیاری شروع کر دی ۔

 عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ باکسنگ ایک مہنگا کھیل ہے جس کے لئے مجھے سپانسر شپ کی ضرورت ہے ، حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر اسپانسر شپ دے تاکہ پاکستان کے لیے مزید ٹائٹل جیت سکوں۔

عثمان وزیر نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹائٹل کا دفاع کروں تاکہ ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے پاس ہی رہے،انہوں نے قوم سے کامیابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔