پنجاب کی صدارت، قومی اسمبلی کی نشستیں دیں : پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے پرویز الہٰی کی شرط، معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا 

پنجاب کی صدارت، قومی اسمبلی کی نشستیں دیں : پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے پرویز الہٰی کی شرط، معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا 
سورس: File

اسلام آباد: (شیراز احمد شیرازی) وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی سے انضمام کیلئے پنجاب کی صدارت مانگ لی ہے جس کے بعد معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطاق ‏ق لیگ پرویزالہٰی گروپ کا پی ٹی آئی میں انضمام کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔دونوں جماعتوں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد کوئی واضح پیش رفت نہ ہوسکی۔

چودھری پرویز الہی نے ضم ہونے کے لیے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت مانگ لی۔ گجرات، چکوال گوجرانوالہ سےقومی اسمبلی کی نصف نشستوں کا بھی مطالبہ کیا ہے جس پر پی ٹی آئی کو تحفظات ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں