"وزیر اعظم عمران خان" ،شاہ محمود قریشی نے نعرہ لگوا دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگوادیئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ورکرز کنونشن میں شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب کے دور ان کارکنوں سے وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگوا دیئے ۔ بعد ازاں جب سٹیج سیکرٹری نے خطاب کیلئے عمران خان کو دعوت دی تو انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ چند ہفتوں میں عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.