حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے، شیخ رشید

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جے آئی ٹی کو بُرا بھلا کہنے والے آج سپریم کورٹ کو بُرا بھلا کہہ رہے ہیں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ان لوگوں کو ایسے مشورے کون دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ ابھی تک جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات جمع نہیں کرائے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاناما کیس کا مستقبل اس کیس سے جڑا ہے اور آج سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی وہ فیصلہ اس قوم کی تاریخ کا تعین کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا نہیں کہ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ صرف ایک جماعت کا ہے بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ہیں اور اس وقت ملک اور قوم کے مستقبل کا دار و مدار اس عدالت کے فیصلے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی وہ ملکی تاریخ کا تعین کرے گا اس وقت صورتحال یہ ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں اور ملک و قوم کے علاوہ جمہوریت کے بہترین مفاد میں بھی یہی ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں