حالات کا تقاضہ ہے کہ وزیراعظم فوری مستعفیٰ ہو جائیں: چودھری شجاعت

حالات کا تقاضہ ہے کہ وزیراعظم فوری مستعفیٰ ہو جائیں: چودھری شجاعت

اسلام آباد: پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خدا کے بعد ہمیں ملک کی اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ بھی قبول کرنا ہو گا اور امید ہے کہ ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کیلئے عدالت ایسا فیصلہ دے گی جو بہترین ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات کا تقاضا یہی ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ شجاعت حسین نے کہا کہ آج کا فیصلہ تاریخی ہو گا اور اسے صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے ہر صفحے پر کرپشن کا ذکر موجود ہے اور جے آئی ٹی نے 60 دنوں میں بہترین کام کیا اور تمام تر حقائق سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے پہلے نواز شریف اور ان کے خاندان کا احتساب کیا جائے اور اس کے بعد ان لوگوں کا جنہوں نے اس قوم کو مشکل حالات میں ڈالا ہے۔

سراج الحق نے کہا پانچ چھ ہزار لوگ کرپشن کے خاتمے کیلئے جیل بھی جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں اور اڈیالہ جیل میں جگہ کم ہے تو کوٹ لکھپت جیل بھی ہے۔ چاہتے ہیں کہ انصاف بڑے آدمی کو بھی ملے اور غریب کو بھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں