عراق کی شام میں داعش کے خلاف فوجی مداخلت کی تردید

عراق کی شام میں داعش کے خلاف فوجی مداخلت کی تردید

بغداد عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا شام میں داعش کے خلاف لڑائی میں فوجی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں۔ عرب ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انھوں نے وضاحت کی ہے کہ عراق کا آئین کسی ملک کے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

لیکن تہران میں عراق کے سفیر راجح الموسوی نے کہا تھا کہ عراق شام میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے فوجی مداخلت سے گریز نہیں کرے گا۔ عراقی حکام نے فوری طور پر اس کی تردید کی ہے کہ بغداد شام میں کوئی فوجی مداخلت کرے گا۔

انھوں نے اس طرح کے بیانات کی مذمت کی ہے اور بعض حکام نے ایران پر عراقی سفیر کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ عراق کے نائب صدر اسامہ النجیفی نے موساوی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے اور اس کا ملک کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.