قطری بینک امارات میں اپنے قرضوں کو فروخت کر رہے ہیں: العربیہ ذرائع

قطری بینک امارات میں اپنے قرضوں کو فروخت کر رہے ہیں: العربیہ ذرائع

دوحہ: العربیہ نیوز چینل کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بڑے بینکوں کی جانب سے اُن قرضوں کو خریدا جا رہا ہے جو قطری بینکوں بالخصوص بروہ اور دوحہ بینک نے اماراتی کمپنیوں کو پیش کیے تھے۔

ذرائع نے باور کرایا ہے کہ اماراتی بینک ان قرضوں کو جن کی مالیت کا اندازہ اربوں ڈالر لگایا گیا ہے، قطری بینکوں سے رعایت کے ساتھ خرید رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قطری بینک اپنے ملک پر اضافی پابندیوں کے اندیشے کے سبب ان قرضوں کو فروخت کر رہے ہیں۔

بلوم برگ ایجنسی نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ امارات ، سعودی عرب اور بحرین کے بعض بینکوں نے قطری بینکوں میں موجود اپنی مالی رقوم نکالنا شروع کر دی ہیں اور قطری ریال میں لین دین بھی روک دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.