چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ضمانت 21 جولائی تک منظور

چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ضمانت 21 جولائی تک منظور

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو 21 جولائی تک عبوری ضمانت دیتے ہوئے ڈھائی، ڈھائی لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اس سے پہلے چیئرمین ایچ ای سی ظفر حجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں اس لئے ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی 17 جولائی تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ متعلقہ فورم سے رابطہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاناما عملدرآمد بینچ نے سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کرنے پر چیئرمین ایچ ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں