آج سپریم کورٹ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں،عاصمہ جہانگیر

آج سپریم کورٹ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں،عاصمہ جہانگیر

اسلام آباد :سینئر وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں ، معاملے کو سیاسی خلاءمیں نہیں لے جاناچاہیے,(ن )لیگ ہاتھ باندھ کرلڑتی رہی اور مخالفین پنجے مارتے رہے ,پھر انہیں خیال آیا کہ ہمارے ساتھ تو ہاتھ ہوگیا۔

 عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف مشرف دور میں2006میں نیب میں کیسز تھے تو اس وقت کیوں نہیں کھولے گئے انہوں نے کہاکہ یہ اس لئے نہیں کھولے گئے آپ ہمارے ساتھ بچہ بن کر چلتے رہیں تو ٹھیک ہے ورنہ سارے کیسز کھل جائینگے انہوں نے کہاکہ آج سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں انہوں نے کہاکہ معاملے کو سیاسی خلاءمیں نہیں لے جانا چاہیے انہوں نے کہاکہ (ن )لیگ ہاتھ باندھ کرلڑتی رہی اور مخالفین پنجے مارتے رہے ,پھر انہیں خیال آیا کہ ہمارے ساتھ تو ہاتھ ہوگیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.