"گزشتہ رات کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسے بانٹے گئے",بابر اعوان

اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسے بانٹے گئے ہیں لیکن اب کوئی سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کر سکتا ،گلو بٹوں کا زمانہ چلا گیا ،اب میڈ یااور عدلیہ آزاد ہیں ،آپ حملہ کرنے آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گلو لیگ کے دو گر وپ بن چکے ہیں ،مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے کیونکہ نواز شریف کے پرانے ساتھی پیچھے ہٹا دیے گئے ہیں ۔
پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسہ بانٹا گیا لیکن اب میڈ یا اور عدلیہ آزاد ہیں ،اگر کوئی حملہ کرنے آیا تو لگ پتہ جائے گا کہ لوہے کہ چنے ہیں یا چکڑ چنے ہیں ،ایسا کیا تو آپ کے دانت کھٹے ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر سیاسی بیک راﺅنڈ کا اعتراض تھا ،آج کل سارے سیاسی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے کنڈکٹ پر کوئی اعتراض نہیں آیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آگیا ہے اور اس فیصلے کے خلاف ن لیگ نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو دو ججوں نے پہلے ہی نا اہل کردیا اگر اب ایک بھی اور جج نے انہیں نا اہل قرار دیا تو پھر عدالتی طو ر پر بھی گو نواز گو کا نعرہ لگ جائے گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.