راجر فیڈرر نے 8ویں بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کر لیا

راجر فیڈرر نے 8ویں بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لندن: سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کروشین حریف مارین چیلچ کوفائنل میں شکست دے کر ومبلڈن مینز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ایونٹ میں شاندار فتح کے ساتھ ہی 35 سالہ راجر فیڈرر 8ویں بار ومبلڈن جیتے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

یاد رہے روجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا تھاجبکہ ٹاپ فور میں مارین چلچ امریکی ٹینس سٹار سیم قیوری کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے تھے۔

سوئس ٹینس اسٹار نے فائنل میں کروشین حریف اسٹریٹ سیٹس میں 6۔3۔6۔1، اور 6۔4 سے زیر کیا۔ راجر فیڈرر 8 بار ومبلڈن ٹائٹل جیتے کے ساتھ ہی آسٹریلین اوپن اور امریکن اوپن 5، 5، فرنچ اوپن 1 اور گرینڈ سلم ٹائٹل 19 بار جیتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں