جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، پاکستانی ڈی جی ایم او کا بھارت کو پیغام

جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، پاکستانی ڈی جی ایم او کا بھارت کو پیغام

راولپنڈی: ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ ہاٹ لائن پر رابطے میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔

پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا کہ بھارت باز نہ آیا تو جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں ستھریاں کے مقام پر بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پار سے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی دریا میں جا گری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے جنگی جنوں میں مبتلا بھارتی فورسز سیکڑوں بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں