زمبابوین بلے باز سکندر رضا کی سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری

زمبابوین بلے باز سکندر رضا کی سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری

کولمبو : زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سکندر رضا نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

31 سالہ پاکستانی نژاد سکندر رضا نے مشکل وقت میں انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 127 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل تھے۔

یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ واضح رہے سکندر رضا نے زمبابوے کی طرف سے کھیل کر سینچری بنا کر تاریخی ریکارڈ بنایا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.