عمران خان کی شہباز شریف کیخلاف نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی شہباز شریف کیخلاف نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے اور انہوں نے اپنے بھائی نواز شریف کو 6 ارب روپے کے تحائف بھی دیئے لیکن انہوں نے کسی بھی منی ٹریل میں 6 ارب روپے کا ذکر تک نہیں کیا۔

درخواست میں عمران خان نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا اور موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔

عمران خان نے درخواست میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے خاندانی شوگر ملز کے لئے بھی اثر و رسوخ استعمال کیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عوامی عہدہ رکھتے ہوئے کاروبار کرنے اور عہدے کا غلط استعمال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

مصنف کے بارے میں