ن لیگی کارکنوں کا اپنی قیادت پراعتماد کااظہار راولپنڈی میں وزیراعظم کےحق میں بینر زآویزاں

ن لیگی کارکنوں کا اپنی قیادت پراعتماد کااظہار راولپنڈی میں وزیراعظم کےحق میں بینر زآویزاں

 راولپنڈی: مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔ راولپنڈی میں مقامی رہنماوں نے وزیراعظم کے حق میں بینر آویزاں کر دیئے۔ ملتان میں متوالوں نے درگاہ پر حاضری دی ،چادر چڑھائی اور پاناما کے طوفان کے خاتمے کی دعائیں کیں۔

”میاں تیرا ایک اشارہ ۔۔۔۔۔حاضر حاضر لہو ہمارا“
تفصیلات کے مطابق  سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مائل وزیراعظم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے کارکن اٹھ کھڑے ہوئے ۔ قائد کواپنی وفاداری اورسیاسی حمایت کا یقین دلانے کیلئے راولپنڈی میں جگہ جگہ بینر آویزاں کر دیئے۔ ملتان میں متوالوں نے دعاؤں کیلئے ہاتھ اٹھا دیئے ،حافظ جمال کی درگاہ پر حاضری دی چادر چڑھائی اور پاناما کے طوفان کے خاتمے کیلئے دعائیں کرتے رہے۔مسلم لیگ نون کے کارکن اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین انتخابی میدان کے بعد قانونی محاذ پر بھی منہ کی کھائیں گے۔

مصنف کے بارے میں