شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے حملے میں3 دہشت گرد ہلاک

شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے حملے میں3 دہشت گرد ہلاک

بغداد: شمالی عراق کے علاقے زاپ پر ترک فضائی حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراقی فوج جنرل ہیڈ کوارٹرز سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک فضائیہ کے طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر زاپ کے علاقے میں واقع سرحدی چوکیوں اور فوجی اڈوں پر حملے کی تیاریوں میں مصروف دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ترک فضائیہ نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اورایک غا ر سمیت کئی مشین گنوں کو تباہ کر دیا۔
دوسری طرف امریکا میں مقیم ترک باشندوں نے فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی کے لیے وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک مہم کا آغازکیا ہے۔

حوالگی کی اس مہم کے متن میں امریکی انتظامیہ پر اس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے کہ وہ15 جولائی کی بغاوت کی ناکام کوشش میں شہید اور زخمی ہونے والے ترک باشندوں کے بہے خون کے احترام میں گولن کو جلد از جلد ترکی کے حوالے کر دے گی۔

اس مہم کیلئے وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر petitions.whitehouse.gov ایڈرس پر کلک کرنا کافی ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے عرصے میں اگر 1 ہزار دستخط قبول کر لیے گئے تو اس مہم پر اعلی حکام غور کرنا شروع کر دیں گے۔

مصنف کے بارے میں