نوجوان لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا, 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

نوجوان لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا, 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ: فردوس ٹائون اوکاڑہ سے نوجوان لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔ عدالت کے حکم پر 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس ٹائون اوکاڑہ کی رہائشی منیراں بی بی زوجہ خادم کے مطابق وہ اپنے مال مویشی کیلئے چارہ لینے کیلئے گھر سے باہر تھی, اس دوران آتشیں اسلحہ سے مسلح محمد نواز، ریاض، محمد علی، محمد اسلم وغیرہ سکنہ 53 تھری آر ان کے گھر داخل ہو گئے گھر میں موجود اسکی بیٹی  پٹھانی بی بی کو زبردستی اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر ملزم نواز اسکی بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہاجبکہ دیگر ملزمان پہرہ دیتے رہے۔

لڑکی موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور والد کو زیادتی کے متعلق بتایا لڑکی پٹھانی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے میڈیکل کروانے کا حکم دیا۔

میڈیکل کی روشنی میں پولیس نے ملزمان کے خلاف 365-B اور376 ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں. آخری اطلاع آنے تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔

مصنف کے بارے میں