پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں منفی رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں منفی رجحان
کیپشن: image by facebook

کراچی :روپے کی بے قدری اور شرح سود میں اضافے کے منفی اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دیکھے گئے، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھ سو پوائنٹس گرگیا، سرمایہ کاروں کے ایک سو پچیس ارب روپے ڈوب گئے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مندی کے سائے،ڈالر مہنگا ہوا، روپیہ گرا اور شرح سود ایک فیصد بڑھ گئی ،   سرمایہ کار سٹپٹا گئے۔  دھڑا دھڑ شیئرز کی فروخت شروع کردی جس سے مارکیٹ میں سیلنگ پریشر آیا اور انڈیکس آٹھ سو پوائنٹس تک گرگیا۔

تاہم سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس چھ سو پانچ پوائنٹس کمی کے بعد انتالیس ہزار چھ سو پینسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا، تین سو تیس کمپنیوں کے چودہ کروڑ چوبیس لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن ایک سو پچیس ارب روپے کمی کے بعد اکیاسی کھرب اکیانوے ارب روپے رہ گئی ۔کاروبار کے اعتبار سے بینک آف پنجاب، فوجی سیمنٹ اور بینک اسلامی پاکستان مارکیٹ لیڈر رہے۔