سپریم کورٹ نے سائرہ افضل تارڑ کو الیکشن کے لئے اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے سائرہ افضل تارڑ کو الیکشن کے لئے اہل قرار دیدیا
کیپشن: جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی...فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سائرہ افضل تارڑ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے ن لیگ کی امیدوار کو الیکشن کے لئے اہل قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جج احتساب عدالت کی شریف خاندان کےخلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سےمعذرت

ذرائع کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور سابق وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کو عام انتخابات کے لئے اہل قرار دیدیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ کاغذات نامزدگی میں دو بینک اکاؤنٹس کی تفصیل نہیں دی گئی ،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کاغذات نامزدگی میں دونوں اکاؤنٹس کا ذکر تو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے

خیال رہے کہ سائرہ افضل تارڑ حلقہ این اے 87 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ ہولڈر ہیں اورسائرہ افضل تارڑ کی نااہلی کے لئے مدمقابل امیدوار شوکت علی بھٹی نے درخواست دائر کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں