حسن علی کو اپنے روایتی انداز’جنریٹر سٹائل‘ میں جشن منانا بھاری پڑگیا

حسن علی کو اپنے روایتی انداز’جنریٹر سٹائل‘ میں جشن منانا بھاری پڑگیا
کیپشن: جھٹکے سے ہاتھ بلند کرنے کی وجہ سے فاسٹ باﺅلر کا پٹھا اور گردن کی نس کھنچ گئی ...سکرین شاٹ

بلاوایو :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کو اپنے روایتی انداز’جنریٹر سٹائل‘ میں وکٹ کا جشن منانا آخر کار بھاری پڑ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:جج احتساب عدالت کی شریف خاندان کےخلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سےمعذرت

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف حسن علی نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹ حاصل کیں جبکہ پریشان کن صورتحال اس وقت سامنے آئی جب حسن علی نے ریان مرے کو بہترین انداز میں بولڈ کرنے کے بعد اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی کوشش کی اور اس دوران جھٹکے سے ہاتھ بلند کرنے کی وجہ سے فاسٹ باﺅلر کا پٹھا اور گردن کی نس کھنچ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے

fbb56cc4806a5a7c21aae0566efdfe4f 16f28beea61ca2ba3016c7cb56efd302

فاسٹ باﺅلر حسن علی سے ساتھی کھلاڑیوں نے وکٹ لینے کی مبارکباد دینے کے بجائے اظہار ہمدردی کیا۔خیال رہے کہ حسن علی نے میچ میں 3زمبابوین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ،ان کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت میزبان ٹیم صرف194رنز پر ڈھیر ہوگئی اور فخر زمان کی دھواں دار سنچری کی بدولت گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 9 وکٹ کی شکست سے دوچار کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں