ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ، 129 روپے کا ہو گیا

ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ، 129 روپے کا ہو گیا
کیپشن: ہ اوپن مارکیٹ میں کام 20 فیصد رہ گی...فائل فوٹو

کراچی : ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 128 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 129 روپے ہو گئی ہے۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر بات کرتے ہوئے صدر فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے منفی اثر پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جج احتساب عدالت کی شریف خاندان کےخلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سےمعذرت
انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں کام 20 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالراوپن مارکیٹ میں 128 روپے 50 پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز انٹر بنک میں امریکی ڈالر کی قدر 6 روپے 40 پیسے کے اضافے کے بعد128 روپے تک پہنچی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہوگئی، یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے 72 پیسے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے
ڈالر کی اونچی اڑان نے اسٹاک مارکیٹ پر بھی برے اثرات مرتب کئے ، ہفتے کے پہلے کاروباری روز پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہی روز 40 ہزار اور 39 ہزار 500 کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی غیر یقینی صورتحال کے باعث ڈالرکی خرید وفروخت کی سرگرمیاں محدود رہیں ، انتہائی ضرورت مند افراد من مانی قیمتوں پر ڈالر خریدنے پر مجبور ہوئے ،،ڈالر کی قدر بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مہنگائی بڑھنے کے خدشات بھی مزید بڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کی طبیعت ناساز
گذشتہ روز اچانک ڈالر کی قدر بڑھتے ہوئے 128روپے تک پہنچ گئی جو ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ہلچل مچ گئی ، ڈالر کی فروخت معطل ہوکر رہ گئی جب کہ شہریوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کئی کرنسی ڈیلرز بیرون ملک سفر پر جانے والے افراد کی فوری ضرروت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 130 روپے سے ڈالر فروخت کرتے رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں