ڈیمز فنڈ میں 11 کروڑ 6 لاکھ روپے جمع‘ سلسلہ جاری

ڈیمز فنڈ میں 11 کروڑ 6 لاکھ روپے جمع‘ سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں دو ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جج احتساب عدالت کی شریف خاندان کےخلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سےمعذرت

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک فنڈ میں جمع ہونے والی رقم 11 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار 227 روپے ہو چکی تھی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو شجرکاری مہم کا آغاز کرنے اور سپریم کورٹ کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور سربراہان کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ علاوہ ازیں واپڈا کے 2 سابق چیئرمینوں انجینئرشمس الملک اورشکیل درانی نے دیا میربھاشا ڈیم اورمہمندڈیم کی تعمیر کیلئے ایک، ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں