آئندہ پارلیمانی انتخابات میں آبائی ریاست سے الیکشن لڑوں گا،اظہر الدین

آئندہ پارلیمانی انتخابات میں آبائی ریاست سے الیکشن لڑوں گا،اظہر الدین
کیپشن: فوٹو: فائل

نئی دہلی : بھارت کے معروف کرکٹر اور کانگریس رہنما اظہرالدین نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں اپنی آبائی ریاست تلنگانہ سے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔حلقہ کا انتخاب کرنا پارٹی کا کام ہے تاہم عوامی خواہشات کے پیش نظر میری خواہش ہے۔
یہ بھی پڑھیں :-  کاروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں اپنی آبائی ریاست تلنگانہ کے حلقہ سکندر آباد سے انتخابی میدان میں اتر کر قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔اظہر الدین نے 2009 میں یوپی کے مرادآباد حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہیں 2014 میں راجستھان کے ٹونک، سوامی مادھوپور حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اظہرالدین نے کہا کہ وہ سکندرآباد حلقہ سے مقابلہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ تلنگانہ ان کی آبائی ریاست ہے جہاں کے حلقوں ، گاوں اور علاقوں کاانہوں نے دورہ کیا اور کسانوں سے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس، ریکارڈ طلب

علاقے کے لوگوں نے ان کے دورے پر خوش آمدید کہا۔اظہر الدین نے کہا کہ اس معاملے میں وہ کپتان نہیں۔ حلقہ کا انتخاب کرنا پارٹی کا کام ہے۔ سکندرآباد حلقہ سے کامیابی کے امکانات سے متعلق سوال پر اظہرالدین نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی پر غور نہیں کیا۔ مجھے عوام کی خواہشات اورامنگوں کو دیکھتے ہوئے یہاں سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ ملا ہے۔