کچرے سے بجلی کی پیداوار‘ چینی کمپنی کو لائسنس جاری

کچرے سے بجلی کی پیداوار‘ چینی کمپنی کو لائسنس جاری
کیپشن: ے 25 سال کے لیے 10سینٹ فی کلو واٹ کااپ فرنٹ ٹیرف طے۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کچرے سے بجلی بنانے کے لیے ایک چینی کمپنی کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جج احتساب عدالت کی شریف خاندان کےخلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سےمعذرت

ذرائع کے مطابق یپرا نے چینی کمپنی ژی  ژونگ ری نیوایبل انرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو کچرے سے بجلی بنانے کا لائسنس دے دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ملک میں مقامی اور قابل تجدید وسائل سے بجلی کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے چینی کمپنی کو کچرے سے بجلی پیدا کرنے والا 40 میگا واٹ کا پلانٹ لگانے کا لائسنس جاری کردیا گیا ہےجو لاہور میں لکھوڈیر کے مقام پر لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے

ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ بیان کے مطابق نیپرا نے کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کے لیے 25 سال کے لیے 10سینٹ فی کلو واٹ کااپ فرنٹ ٹیرف طے کیاہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں