'سابق حکومت قیدیوں کو جو سہولیات دے رہی تھی وہی نگراں حکومت دے رہی ہے'

'سابق حکومت قیدیوں کو جو سہولیات دے رہی تھی وہی نگراں حکومت دے رہی ہے'
کیپشن: سابق حکومت نے جیلوں میں جوغسل خانے دیئے تھے وہی نگراں حکومت بھی دے گی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نگراں حکومت نے نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے شہباز شریف کے خط کا جواب دیدیا ہے۔ جواب میں لکھا ہے کہ سابق حکومت جو سہولیات اپنے دور میں دے رہی تھی نگراں حکومت بھی وہ ہی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جوابی خط میں نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ سابق حکومت قیدیوں کو جو سہولتیں دے کر گئی وہی سہولتیں اب بھی دی جا رہی ہیں۔ سابق حکومت نے جیلوں میں جوغسل خانے دیئے تھے وہی نگراں حکومت بھی دے گی۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس، ریکارڈ طلب

نگراں وزیرقانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی کا کہنا ہے کہ معاملات بہتر کر کے قیدیوں کو سہولتیں دے رہے ہیں۔ اگر جیل کے غسل خانوں کی حالت اچھی نہیں ہے تو سابق حکومت کو اس جانب توجہ دینی چاہئے تھی۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کی شکایت پر جیل میں سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے خط لکھا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں