پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 لاہور: پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی، پیپلز پارٹی کے این اے 124 سے امیدوار چودھری ظہیر تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری ظہیراحمد نے شفقت محمود اور چودھری سرور کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں پی ٹی آئی کے امیدواروں کیساتھ مل کر انتخابی مہم چلائیں گے۔

چودھری ظہیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ2018 کا الیکشن شفاف ہوگا، ہر شہر میں بلے کی بلے بلے ہورہی ہے، پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ سے لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ الیکشن کے بعد وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ( ن )لیگ کی جانب سے غلط روایات پیدا کی گئیں ، عمران خان کی کردار کشی کی گئی کتابیں لکھوائی گئیں ۔ الیکشن جیتنے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت میں واضح فرق عوام کی زندگیوں میں نظر آئے گا۔