پاکستانی فلموں کی تو لاٹری ہی نکل آئی

پاکستانی فلموں کی تو لاٹری ہی نکل آئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ممبئی: پاکستانی فلموں کے معیار میں بہتری، انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں میدان میں آگئیں ہیں۔

پہلے مرحلے میں بالی وڈ کے سب سے بڑے فلمساز ادارے یش راج فلمز نے علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کو بیک وقت 25ممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کیا، تو دوسری جانب نوجوان ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم ” لوڈ ویڈنگ “ کو’زی اسٹوڈیوانٹرنیشنل ‘ نے دنیا کے بیشتر ممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ”طیفا ان ٹربل“ 20 جولائی کو پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں بیک وقت ریلیز کی جائےگی، جبکہ ” لوڈ ویڈنگ “ عیدالاضحیٰ کے موقع پرنمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ اس حوالے سے پاکستان میں شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین بھی اب ہماری فلموں اور ان کے معیار سے متاثر ہو رہے ہیں۔