لاہور: واٹس ایپ دو نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے جو کہ بہت جلد متعارف کروا دیے جائیں گے۔

واٹس ایپ کا پہلا فیچر جو کہ آجکل ٹیسٹنگ فیز سے گزر رہا ہےاس  فیچر کا نام 'مارک ایز ریڈ' ہو گا۔ یہ نیا فیچر اینڈرائڈ کے بیٹا ورژن پر کام  نہیں کرتا اور  نہ ہی ابھی تک باقی فونز  پر  کام  کررہا ہے۔صارفین کو ابھی تک اس فیچر کی رسائی نہیں دی گئی ہے۔ 

تصیلات کے مطابق، نئے فیچر میں جب صارف واٹس ایپ کے پیغام کو کھولے گا۔ اس کو 'مارک ایز ریڈ' کے 'بیل آئی کن'  کا بٹن نظر  آئے گا۔ 

واٹس ایپ نے  ایک اور فیچر بھی متعارف  کرواناہے جس سے صارف براہ راست نوٹیفیکیشن پینل سے  چیٹ  کو  بند  کر سکتا ہے۔

بعدازاں، میسجنگ پلیٹ فارم پر نئے فیچر رز متعارف ہوں گے جس میں صارٖف فون بک ایڈ کیے بنا کال کر سکے گا اور  گروپ ایڈمن کو مزید کنٹرول بھی دیا گیا ہے۔